فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے مستقبل کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تئیس مارچ انیس سو چالیس قیام پاکستان کی بنیاد رکھنے والا تاریخی دن ہے اور پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

ایس پی آر کے مطابق قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور پاکستان قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

عسکری قیادت کی جانب سے دہشتگ ردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ہمیشہ چوکس اور ثابت قدم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں