ایرانی نے اقوام متحدہ کو خط  لکھ کر نطنز اور بوشہر جوہری پلانٹس پرحملوں سے آگاہ کردیا

ایرانی نے اقوام متحدہ کو خط  لکھ کر نطنز اور بوشہر جوہری پلانٹس پرحملوں سے آگاہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط  لکھ کر نطنز اور بوشہر جوہری پلانٹس پر حملوں سے آگاہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے لکھا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر حملے عالمی  قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے لکھا گیا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تابکاری کا خطرہ موجود ہے  اور تابکاری ہوئی تو انسانی آبادی اور ماحول کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور اس قسم کے حملے عالمی امن کے خلاف جارحیت ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں