عید کے دن سیاسی و نظریاتی اختلافات ختم کر کے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے:شرجیل انعام میمن

عید کے دن سیاسی و نظریاتی اختلافات ختم کر کے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے:شرجیل انعام میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن عید کے مبارک دن کے موقع پر پاکستان سمیت عالمِ اسلام کو عید مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عید کے دن سیاسی و نظریاتی اختلافات ختم کر کے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے،ایران سمیت تمام مسلمان ممالک کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔افغانستان کی رجیم نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کے خلاف پاک افواج بہادری کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  جس طرح بھارت کو دھول چٹائی گئی اسی طرح جو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا بھی وہی حال ہوگا،ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا اور ایٹمی طاقت حاصل کی،پاکستان ایک طاقتور ملک ہے اور اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہونے پر ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں،سندہ ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سندہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں