عوام عید کی خوشیاں ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ منائیں:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا جمعۃ الوداع، چاند رات اور عالمی یوم مسرت پر عوام کو پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جمعۃ الوداع، چاند رات اور عالمی یوم مسرت پر عوام کو پیغام
سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر سال 20 مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم مسرت منایا جاتا ہے، خوشی، امن اور فلاح ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جمعۃ الوداع اور چاند رات کی خوشیوں پر عوام کو دلی مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماہِ رمضان رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے،حقیقی خوشی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں ہے،سماج میں امن و محبت کو فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،سندھ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،شہری رش والی جگہوں پر احتیاط برتیں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں،مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور غیر ضروری ہجوم سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی خریداری کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل
رب کائنات ہمارے وطن کو خوشحال، پُرامن اور ہمیشہ سلامت رکھے، وزیراعلیٰ سندھ کی دعا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی خوشی، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔
