بارش کے پیش نظر سندھ بھر میں ہائی الرٹ،متعلقہ عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا
سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گٸ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سرگرم ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کہا ہےکہ عوام کو گھروں میں رہے اور بجلی تنصیبات کو ہاتھ لگانے میں احتیاط کریں۔پانی جمع ہونے کی جگاہوں پر مشینری روانہ کردی گٸ ہیں ناصر شاہ
سید ناصر شاہ نے کہا کہ تمام افسران اور عملے کو ہدایت ہے کہ فوری طور پر اہم شاہراوں پر پہنچیں۔نکاسی آب کا سلسلہ فوری شروع کیا جاۓ پانی جمع ہونے کی صورت میں ایکشن لیا جاۓ گا۔
مارکیٹوں کے اطراف سے نکاسی فوری شروع کی جاۓ وزیر بلدیات کی ہدایت

