spot_img

ریلوے کا نظام ملک کی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:وزیراعظم

ریلوے کا نظام ملک کی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی

دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام ملک کی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے. علاقائی تجارت و روابط  کے لئے  ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

وزیراعظم کی پاکستان ریلویز کو مال برداری (freight) کی سہولیات اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی بچت کے حوالے سے اشیاء کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی فریٹ سروس کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کی فریٹ سروس میں اس سال 21 فیصد اضافہ متوقع ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعاون سے مین لائن ون (ML-1) کے پہلے فیز کراچی-روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔اس حوالے سے انجینئرنگ ڈیزائن، ماحولیاتی اثرات سے متعلق فیلڈ سروے اور زمین کی خریداری کا عمل جاری ہے۔تھر ریل کنیکٹیویٹی منصوبے پر 57 فیصد کام مکمل ہو چکا۔

مزید بریفنگ میں بتایاگیا کہ مین لائن تھری کے روہڑی-نوکنڈی سیکشن کی اپ گریڈیشن صوبہء بلوچستان سے معدنیات کی ترسیل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔منصوبے کے لیے ڈیزائن کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں اور پی-سی ون بھی تیار ہو چکا ہے۔پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی جاری ہے، رابطہ ایپلی کیشن ، کیش لیس ٹکٹنگ اور ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی اہم سنگ میل ہیں۔فریٹ مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل ویئنگ بریجز (digital weighing bridges) اور رولنگ اسٹاک ٹریکنگ سسٹم سے فریٹ سروسز کا معیار بہتر اور شفاف ہوا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں