افغانیوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی:خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔
میں خواجہ آصف ںے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ لکھا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں نہتے شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدنی ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے انہیں پناہ دی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اس کے آنر نہیں کرتے،اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان مانگتے ہیں۔ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی ان کے لیے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تین نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن ان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، اللہ ہمیں معاف کرے۔
