پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے:ایرانی قونصل جنرل
کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نےکہا ہےکہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔
کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سےگزر سکتےہیں۔
ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نے کہا کہ پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کےجہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سےگزرنےکی اجازت ہے۔آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور ان کےاتحادیوں کے لیے بند ہے۔جارحیت میں ملوث ممالک کےعلاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیےکھلی ہے۔

