نیٹوپر اربوں ڈالرز خرچ کیے مگر وہ ہمارے دفاع کےلیے موجود نہیں:امریکی صدر

نیٹوپر اربوں ڈالرز خرچ کیے مگر وہ ہمارے دفاع کےلیے موجود نہیں:امریکی صدر

امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹوکےلیےموجود رہے، جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھا، ہم نےنیٹوکےدفاع پر اربوں ڈالرخرچ کیے لیکن ہمارے دفاع کےلیے وہ موجود نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے انہیں مایوس کیا، جنگ جیتنےکےبعد اسٹارمر نےجنگی طیارے بھیجنےکا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا امریکا نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا ہے، آبنائے ہُرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا بحری اور فضائی دفاع مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے وہ اب آگے آئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مذاکرات کےقابل کوئی قیادت موجود ہی نہیں، میرے خیال میں ایران کے نئےسپریم لیڈر بھی زندہ نہیں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں