جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے: ایران

جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے۔

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا خارگ میں تیل تنصیبات پر جس ملک سے حملہ کرےگا تو جواب میں اس ملک کی تیل وگیس تنصیبات پر حملہ کیا جائےگا۔

رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بتایا ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔

ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ جو بھی ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز تباہ ہو سکتے ہیں۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں