‏ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات

‏ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ‏ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ۔افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا،طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کاجھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں