آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ٹیکنیکل  تنصیبات تباہ

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ٹیکنیکل  تنصیبات تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت متعدد فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران پاک افواج نے قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا، یہ زیر زمین ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد بطور ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج استعمال کرتے تھے۔یہ تنصیبات اور ذخائر افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے استعمال کیے جا رہے تھے، جنہیں درست نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں