سید نہال ہاشمی سندھ کے نئے گورنربن گئے،عہدے کا حلف اٹھالیا

سید نہال ہاشمی سندھ کے نئے گورنربن گئے،عہدے کا حلف اٹھالیا

سندھ کے نئے گورنر سید نہال ہاشمی کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر احمد راجپوت ان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا

حلف اٹھانے کے بعد نہال ہاشمی سندھ کے 35 ویں گورنر بن گے۔

حلف برداری تقریب میں مختلف شخصیات نے شرکت کی

سید نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سیاست دان ہیں۔وہ مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

نہال ہاشمی 28 جنوری 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کا شمار پاکستان کے ممتاز فوجداری اور آئینی وکلاء میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں قانون کی عملی پریکٹس کا آغاز کیا۔

نہال ہاشمی نے بطور طالب علم آل پاکستان یوتھ لیگ کے نام سے اپنی سیاسی تنظیم قائم کی اور 90 کی دہائی میں باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔ وہ 1992 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں