لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں 6 اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا.

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی اہلکار کو انصاف الدین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں