تہران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے
ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خوف اور بے یقینی کی رات گزاری۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دارالحکومت پر ہونے والی شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی۔رات کے وقت جنگی طیاروں نے کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں پر درجنوں بھاری بم گرائے جس سے کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔
شہریوں کے مطابق دھماکوں کی شدت سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں جس کے باعث بہت سے لوگ اپنے گھروں کے محفوظ حصوں یا باتھ رومز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ اصفہان اور کرج سمیت دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
