بحرین میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانیوں سمیت چھ افراد گرفتار

بحرین میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانیوں سمیت چھ افراد گرفتار

بحرین کی سرکار نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں افراد میں محمد معز اکبر، افضل خان، احمد ممتاز، ارسلان علی ساجد اور عبدالرحمان عبدالستار شامل ہیں

گرفتار افراد میں پانچ پاکستانی شہری اور ایک محمد اسرافیل میر بنگلہ دیش سے تعلق رکھتے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس طرح ’دشمنی کے اقدام سے ہمدردی ظاہر کی اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا‘ جس سے ملک میں امن و امان اور سلامتی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔یہ ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں جس کے باعث شہریوں میں خوف اور گمراہی پھیل سکتی تھی۔

دوسری جانب منامہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق کسی بھی واقعے کی ویڈیو یا تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں