افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں:عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
اپنے بیان میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جو خطے میں خطرناک سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
