spot_img

سکیورٹی کا کام ہماری حفاظت ہے، جان لینا نہیں، تمام گرفتار افراد کو آزاد کیا جائے:علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا تمام گرفتار افراد کو آزاد کرنے کا مطالبہ، علامہ شیخ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کا کام ہماری حفاظت ہے، جان لینا نہیں۔
کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و دیگر نے  کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شھادت رہبر معظم کی خواہش تھی۔ شھادتوں نے ہمیشہ مسلم امہ کو متحد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سانحے پر کون سی چیز تھی جو جلائی نہیں گئی۔ اگر ہمارے نوجوان باہر نکل آئے تو انہوں نے کونسا گناہ کیا۔ کراچی میں ہمارے 11 اور اسلام آباد میں 8 کارکن شہید ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل جو گلگت میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔  ہمارے نوجوانوں کو سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے ہم پر ہی گولیاں چلائیں گے؟
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ  میرا گلگلت بلتستان بہت حساس ہے۔ ایران پر حملی کی مذمت کرتے ہیں، رہبر معظم کی شھادت سے اللہ تعالیٰ امت مسلما پر رحمت نازل کرے گا۔گولیاں چلانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔گرفتار تمام افراد کو آزاد کیا جائے۔ جے آئی ٹی کا قیام بہتر عمل ہے، جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائیں۔زخمیوں کے زخم پر مرحم رکہیں۔اگر ہم سے کوئی ری ایکشن آیا تو پھر مجھے فون نہ کریں۔سکیورٹی کا کام ہماری حفاظت ہے، جان لینا نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں