آپریشن غضب للحق پانچویں روز بھی جاری، افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک، 630 سے زیادہ زخمی
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جارحیت پر پاکستان کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔آپریشن غضب للحق پانچویں روز بھی پوری شدت سے جاری ہے۔ کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے،
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کر لیا گیا، 188 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیں۔پاک فضائیہ نے افغان طالبان کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

