آپریشن غضب للحق میں 274 رجم کے اہلکار ہلاک، 400 سے زائد زخمی ہوئے:ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن غضب للحق میں 274 رجم کے اہلکار ہلاک، 400 سے زائد زخمی ہوئے:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی آئی  ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آپریشن غضب للحق  کے حوالے سے بریفنگ دی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاکستانی افواج نے بارڈر کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم نے اسے بنیاد بناکل کر سوکالڈ ایکشن کیا۔ طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی، تمام 53 مقامات پر حملوں کو پسپا کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا، تمام53 مقامات پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک، جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں، طالبان رجیم کی 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں جبکہ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں تباہ کی جاچکی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور  فتنہ الخوارج کے 22ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ  کابل، پکتیا اور  قندھار میں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں