پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا، پاکستان کو معلوم ہے منصوبہ ساز اور سہولت کار کہاں موجود ہیں۔ خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔پاکستانی قوم اور افواج وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔ 5 برس سے دہشت گردی کی کارروائیوں پرشدید تشویش ہے۔ سفارتی کوششوں کے باوجود مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق شروع کیا گیا۔ فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
