کےپی حکومت بانی کی رہائی کیلئے فورس بنائے گی لیکن دہشت گردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی:خواجہ آصف

کےپی حکومت بانی کی رہائی کیلئے فورس بنائے گی لیکن دہشت گردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔

ایکس پراپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نےلکھا کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی اورشہداء کےجنازوں میں شرکت سےگریزکرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں زندہ جلایا جارہاہے،مگربانی پی ٹی آئی ترجیح اول اورآخر ہے، باقی سب بے معنی اور بےوقعت ہے۔وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر بڑھاو صوبہ گیا بھاڑ میں،کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے کسی کو معلوم نہیں، سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں