پنجاب حکومت کا صوبے کے سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں نجی شعبے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 اسکولز نجی افراد چلائیں گے۔31مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد اسکولز حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔
