عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا: علیمہ خان
راولپنڈی: علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا ، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوقید تنہائی میں رکھاہوا ہے۔ ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا، ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے
علیمہ خان کا کہنا کہ جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمار ا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے،جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔
