کوہاٹ میں پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید
کوہاٹ: پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا
حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہداء میں انسپکٹر انارگل خان،ایک گن مین، ریڈر اور ڈرائیور شامل ہیں۔
متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے
پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔
