وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ای آفس سسٹم نافذ

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ای آفس سسٹم نافذ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ای آفس سسٹم نافذ کردیا گیا

جاری اعلامیے کے مطابق 23 فروری 2026 سے وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ میں ای آفس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، سیکشن افسران اور دیگر اعلیٰ حکام کی تمام خط و کتابت ای-ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی۔

اعلیٰ سطحی کرسپونڈنس بھی مکمل طور پر ای آفس پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دی جائے گی۔سرکاری مراسلات میں پیپر لیس نظام کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سرکیولر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے مطابق فزیکل فائلوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی تمام دفاتر کو فوری طور پر ای آفس سسٹم پر کام شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضروری اور فعال فائلوں کی اسکیننگ اور اپ لوڈنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سندھ کا باقی ریکارڈ کی مرحلہ وار ڈیجیٹائزیشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی ٹی سیکشن کی جانب سے تربیت اور ٹیوٹوریلز فراہم کیے جائیں گے۔

نفاذ کے دوران درپیش مسائل فوری طور پر آئی ٹی سیکشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کا عزم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل خط و کتابت سے شفافیت، رفتار اور ریکارڈ مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی،سرکیولر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف کی جانب سے جاری کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں