شکارپور: مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شکارپور: مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شکارپور میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے پولیس اہلکار صغیر سنجرانی کو شہید کر دیا۔

شکارپور: انڈس ہائی وے کندن چورنگی کے مقام پر واقع پولیس چوکی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار صغیر احمد شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور تکنیکی بنیادوں پر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔یہ واقعہ تھانہ نیو فوجداری کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد صوبائی سطح پر بھی فوری ردعمل سامنے آیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں