ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے

ملک کے معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق سید سلمان گیلانی دل اور جگر کے عارضے کے باعث طویل عرصے سے علیل اورشیخ زید اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اہل خانہ نے بتایاکہ سلمان گیلانی 74 برس کے تھے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعرسیدسلمان گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید سلمان گیلانی بلندپایہ شاعر، باکمال نعت خواں اورعمدہ نثرنگارتھے۔سلمان گیلانی مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں