ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور: ملک بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلزیقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے۔

ہوٹلز، ریسٹورینٹس ،گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز اور ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم  دیا گیا ہے تاہم جہاں ائیر کنڈیشنر کی سہولت نہیں وہاں پوائنٹ آف سیلزسے چھوٹ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ شہروں میں چلنے والی گاڑیوں، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیاگیا ہے۔

ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، پلاسٹک اور ہیئرسرجنز، و یٹرنری ڈاکٹرز، میڈیکل لیب، ایکسرے، سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین سینٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں