کراچی میں گیس لیکج دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

کراچی: گیس لیکج دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں صبح 4 بجے کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا،

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی، اب تک 16 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور  6 خواتین بھی شامل ہیں۔ 12سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا  ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122بریگیڈئیر واجد کے مطابق گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں