کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کی نگرانی کے لئے تین مانیٹرنگ ٹیمیں بنا دیں

کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کی نگرانی کے لئے تین مانیٹرنگ ٹیمیں بنا دیں

کراچی: کمشنر کراچی نے گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کر نے کی کوششوں کو شفاف بنانے اور قیمتیں چیک کرنے پر مامور مجسٹریٹس کی معاونت  کے لئے  کمشنر کراچی کے افسران کی نگرانی میں تین  مانیٹرنگ ٹیمیں بنا دی ہیں تمام اضلاع کو تین ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے

ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، ایڈیشنل کمشنر 2 اسداللہ کھوسو اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سجاد ابڑو علی الترتیب غربی جنوبی اور شرقی ریجن  کے سربراہ ہونگے۔

غربی ریجن میں غربی اور وسطی ضلعی انتظامیہ ساؤ تھ ریجن میں ساؤتھ کورنگی اور کیماڑی اضلاع شامل ہیں جبکہ شرقی ریجن میں شرقی اور ملیر اضلاع شامل ہیں۔

مانٹرنگ ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ وہ شکایتی مراکز ماڈل بازاروں اور خریداری کے دیگر مراکز کا دورہ کریں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کراچی انتظامیہ کی کوششوں کو موثر بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں