وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے نئے سال کی کتب کی تقسیم کا باقائدہ افتتاح کردیا
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 50 لاکھ درسی کتب کے سیٹس تیار کر لیے
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 50 لاکھ درسی کتب کے سیٹس تیار کر لیے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کتب کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی،۔گورنمینٹ گرلس لوور سیکنڈری اسکول، نیلم کالونی، کلفٹن، کراچی میں منعقد کی گئی جہاں سید سردار علی شاہ نے نئے سال کی کتب کی تقسیم کا باقائدہ افتتاح کردیا۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن سے جماعت دسویں تک 195 ٹائٹلز شائع کیے ہیں۔درسی کتب سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں دستیاب ہونگے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ آج سے اسکولوں تک درسی کتب کی ترسیل کا عمل باضابطہ شروع کردیا گیا ہے۔ یکم اپریل 2026 سے قبل تمام اسکولوں کو کتب کی فراہمی مکمل کی جائے گی۔ وقت سے پہلے اشاعت مکمل، سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ برسوں بعد درست ٹریک پر آ گیا۔
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتب کی عدم دستیابی کی روایت اب ختم ہو چکی ہے،تعلیم کا مقصد رٹہ نہیں بلکہ سوال کرنے اور سوچنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔حکومت نے سیکنڈری اسکولوں میں مالی خودمختاری کا آغاز کر دیا۔کارکردگی کی بنیاد پر اسکولوں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
