سندھ حکومت ممتاز مولائی کیساتھ ہے پولیس جلد اس کیس کو منطقی انجام پہچائے گی:ذوالفقار علی شاہ
کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ معروف گلوکار ممتاز مولائی کی رہائشگاہ پہنچے،دو روز قبل گلوکار ممتاز مولائی کے گھر سے چوری کا واقعہ پیش آیا تھا،صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ممتاز مولائی سے ملاقات میں واقعے کی تفصیلات معلوم کی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے آء جی سندھ کو چوری معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ممتاز مولائی نے بھی آء جی سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو میں واقعے کی معلومات فراہم کی۔آء جی سندھ کا جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی یو ٹی مدثر حسین نے موقع پر صورتحال اور پولیس کاروائی پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ممتاز مولائی نامور گلوکار ہیں ان کے گھر سے چوری کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے کے پہلے روز سے ممتاز مولائی اور پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ممتاز مولائی کیساتھ ہے پولیس جلد اس کیس کو منطقی انجام پہچائے گی، محکمہ ثقافت سندھ اپنے فنکاروں کیساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کرے گا،فنکار امن محبت کے سفیر ہیں عوام ان سے محبت کرتے ہیں،واقعے پر پولیس حکام سے رابطے میں ہوں جلد اس معاملے کے حقائق سامنے اور ملزمان گرفتار ہونگے۔
