آئی جی سندھ نے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف غیرمعمولی اقدامات کی ہدایت کردی
کراچی:آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی زیرصدارت کراچی میں بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس اقدامات کی مجموعی وموجودہ صورتحال پراعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیزکراچی، سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،اسپیشل برانچ اور اے آئی جیزنے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سی آئی اے،ضلعی ایس ایس پیزاور ایس پی شعبہ تفتیش نے بزریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی آپریشنزنے کراچی میں بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف یکم جنوری سے لے کر اب تک کی پولیس کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے نے اجلاس کو بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک بھتہ خوری کی 33شکایایتوں میں سے 13شکایاتیں حقیقی تھی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 13میں سے 12کیسزحل کیے جاچکے جبکہ ایک زیرتفتیش ہے۔ان تمام کیسزمیں 7ملزمان گرفتارجبکہ 3ہلاک ہوئے۔
ایڈشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس تاجربرادری وکاروباری حضرات سے مسلسل رابطے میں ہے۔ بھتہ خوری سے متعلق تاجربرادری کی شکایات پر ایکشن کےساتھ انہیں پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جارہا ہے۔ضلعی افسران کو اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دی ہے۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس اقدامات کوغیرمعمولی طورپرتیزکیا جائے۔پولیس اقدامات پر تاجربرادری وعوام کی جانب سے پزیرائی موصول ہونی چاہیے۔ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز تاجربرادری کے وقتاًفوقتاًملاقاتیں کرتے رہیں۔بھتہ خوری کی شکایات پرمقدمہ کے اندراج کو یقینی بناکرفوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اقدامات سے اسٹریٹ کرائم اور پرتشددواقعات میں اضافے کے تاثرکاموثرسدباب کیاجائے۔ رمضان کی آمدکے پیش نظر جنرل ہولڈاپ اور چیکنگ میں اضافہ کیا جائے۔ضلعی پولیس شاہین فورس کو مربوط حکمت عملی کے تحت پیٹرولنگ پرتعینات کریں۔تمام افسران رمضان سے قبل کنٹی جنسی پلان ترتیب دیں۔
