پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے حکومت کے پیٹرول بم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ رمضان المبارک میں پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے، حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی کا پیٹرول بم گرا دیا، یہ کسی صورت قبول نہیں۔رمضان سے دو روز قبل وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غیر دانشمندی ہے۔مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے ان کی مشکلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سےغریب، محنت کش اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا،ایک طرف وفاقی حکومت کا رمضان پیکج اور دوسری طرف رمضان میں اضافی مہنگائی کا تحفہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا راستہ ہموار کیا گیا۔حکومت کو مشورہ دوں گی کہ وہ بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے خاتمے پر کام کرے،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں