محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر ضیغم نے موسم کے حوالے سے بتایا کہ کل دوپہر 2 سے 3 بجے کے آس پاس مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے
انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ یہ پہلے کراچی کے مغربی اضلاع کو متاثر کرے گا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے لیکن تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی بارش سے شہر کا موسم ٹھنڈا تو نہیں ہوگا البتہ خوشگوار ضرور ہو جائے گا، آنے والے جمعے اور ہفتے کے روز کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،بارش برسانے والا سلسلہ ہے جو مغرب یا شمال مغرب کی جانب جائے گا تو اس سے کراچی میں کچھ شمال مشرقی ہوائیں موجود ہوں گی
