وزیر اعلیٰ سندھ نے بھینس کالونی کے ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے بھینس کالونی کے ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھینس کالونی کے جمعہ حمایتی گوٹھ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کے ایم سی نے ورلڈ بینک کے کلک منصوبے کے تحت ریکارڈ پانچ ماہ کی مدت میں فلائی اوور تعمیر کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، صدر پی پی پی ضلع ملیر و رکن صوبائی اسمبلی راجہ رزاق بلوچ،  صوبائی معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ، پارٹی عہدیداران اور لوگوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی منصوبے سے متعلق بریفنگ

کے ایم سی نے کلک پروجیکٹ کے تحت ضلع ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور ریلوے پھاٹک کے مقام پر تعمیر کیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھینس کالونی ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور اور سڑک کی تعمیر پر ایک ارب 86 کروڑ 50 لاکھ پانچ اور 754 روپے لاگت آئی۔منصوبے کا آغاز 21 ستمبر 2025ء  کو کیا گیا؛ اور پانچ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، فلائی اوور مہران ہائی وے سے شروع ہو کر نیشنل ہائی وے این فائیو پر ختم ہو رہا ہے۔۔فلائی اوور کی لمبائی 682 میٹر اور چوڑائی20.650 میٹر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور چار لائنز پر مشتمل ہے اور ہر لائن کی چوڑائی 3.65 میٹر ہے، فلائی اوور کے ریمپس کی لمبائی 345 میٹر اور 247 میٹر ہے،سطحی سڑک کے کام میں دو طرفہ سڑک1,418 میٹر طویل بنائی گئی ہے۔80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حساب سے سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔سڑک چار لائنز پر مشتمل ہے اور پارکنگ لین اور این فائیو تک سروس روڈ شامل ہے۔سڑک کی ہر لائن کی چوڑائی 3.65 میٹر اور واک ویز 1.5 میٹر پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں