قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق

قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق

خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر  میں ٹکر کے نتیجے میں  11 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  تیز رفتار کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جانبحق ہوگئے۔

تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔

تصادم کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی زد میں آئیں جنہیں شدید نقصان پہنچا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں