سندھ پولیس کے بہادر جوانوں نے 234 ڈاکؤں کے جہنم واصل کیا ہے:وزیراعلیٰ سندھ

سندھ پولیس کے بہادر جوانوں نے 234 ڈاکؤں کے جہنم واصل کیا ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بھادر جوانوں نے امن امان کے لئے جان کا نظرانہ پیش کیا ہے، دادو میں ڈاکؤں سے مقابلے میں تین جوان شہید ہوئے اور گھوٹکی میں ڈی اسی پی عبدالمالک بھٹو شہید ہوئے۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی نےجام شہادت نوش فرمایہ، گزشتہ سال 1325 آپریشن کیے جس میں بھادر سپاہیوں نے 207 ڈاکؤں کے جہنم واصل کیا، 418 زخمی کیے، 1038 گرفتار اور 114 ڈاکؤں نے سرینڈر کیاپولیس نے 460 مغویوں کو بازیاب کرایا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رواں سال 115 انکاؤنٹرز کیے گئے جن میں 27 ڈاکؤں ہلاک، 82 زخمی، 81 گرفتار اور 173 ڈاکؤں نے سرینڈر کیا ہے، امید ہے کہ سندھ پولیس نہ صرف کچے میں امن قائم کرے گی بلکہ شہروں میں بھی امن امان کے لئے بہتر کام کرے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریننگ سینٹرز میں تمام سہولیات میسر ہونے چاہیے، کوشش ہوگی کہ ٹریننگ سینٹرز کو دنیا کے بہترین ٹریننگ سینٹرز میں شمار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریننگ مکمل کرنے والے 378 پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ شہداء کے ورثاء ہیں۔امن امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں