کراچی میں میاں بیوی اور بیٹا قتل،خاتون زخمی
کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ صبح تقریبا ساڑھے 6 بجے پیش آیا،زخمی ہونے والی لڑکی گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی،
ابتدائی طو پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔
گھر میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتول عابد ڈرائیور اور مانسہرہ کا رہنے والا تھا
زخمی خاتون کے مطابق عابد کے ہم زلف نے حملہ کیا، مقتول عابد نے اپنی ایک بیٹی ملزم دانش کو گود دی تھی، بیٹی کے معاملے پر عابد اور دانش کے درمیان تنازع تھا
پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دانش کو واقعے کے بعد عابد کے گھر سے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا،مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
