اگر ڈیل نہ ہوئی تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں، امریکی صدر کا ایران سے متعلق اہم بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اہم ملاقات کے بعد ایران سے ممکنہ معاہدے کو ترجیح دینے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ملاقات میں نیتن یاہو کے متعدد نمائندے بھی شریک تھے اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اب دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو ہم دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار ایران نے ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسے "مڈنائٹ ہیمر” بمباری کا سامنا کرنا پڑا، جو ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔
