وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات بھی کی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی جبکہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

مریم نوازنے سی ایم سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا  جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کیلیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں