ای۔چالان کے فوری فیصلے کے لیے کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس کے اختیارات دینے کا فیصلہ
صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2025 میں نئی دفعہ اے 121 کے تحت فیصلہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کا انڈس ڈیلٹا کا ماحولیاتی تحفظ، سمندری جنگلات میں اضافہ کرتے ہوئے انڈس ڈیلٹا کے مزید 4 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو ’محفوظ جنگلات‘ قرار دے دیا۔
سندھ کابینہ کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم پریزنٹیشن پیش کی گئی
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ضلع سجاول کے لاکھوں ایکڑ رقبے کو ’محفوظ جنگلات‘ (Protected Forests) قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
کابینہ سے ضلع سجاول کے 163,902 ہیکٹرز یعنی 405,002 ایکڑ پر مشتمل ساحلی (Intertidal) اراضی کو ’محفوظ جنگلات‘ قرار دینے کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسوقت انڈس ڈیلٹا کے 566,298 ہیکٹرز پہلے ہی محفوظ جنگلات قرار دیے جا چکے ہیں، جن میں ضلع ٹھٹو کا 241,374 ہیکٹر اور ضلع سجاول کا 324,924 ہیکٹر رقبہ شامل ہے،صوبے کے مجموعی رقبے کا صرف 10 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ماحولیاتی استحکام اور حیاتیاتی تنوع کے عالمی اہداف حاصل کرنے کے لیے اسے 25 فیصد تک بڑھانا ضروری ہے۔ساحلی جنگلات سیلاب، سمندری طوفانوں اور لہروں کے خلاف ایک قدرتی ڈھال کا کام کرتے ہیں۔ساحلی جنگلات عام استوائی جنگلات کے مقابلے میں 3 سے 5 گنا زیادہ کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جسے ’بلیو کاربن‘ کہا جاتا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ساحلی جنگلات سے مچھلیوں اور دیگر سمندری حیات کی افزائش گاہیں ہیں۔ان افزائش گاہوں سے مقامی آبادی کے روزگار کو تحفظ ملے گا۔ یہ جنگلات سمندر تک پہنچنے والے زہریلے مواد اور آلودگی کو روک کر پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔
صوبے بھر میں کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس قرار دینے کی کابینہ کی منظوری،ای۔چالان کے فوری فیصلے کے لیے کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس کے اختیارات ملیں گے
صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2025 میں نئی دفعہ اے 121 کے تحت فیصلہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ہر ضلع کی کنزیومر کورٹ کو ٹریفک کورٹ کا اختیار دیا جائے گا۔
ٹریفک جرائم کے تیز رفتار ٹرائل کے لیے نئی عدالتی عمارتوں کی فوری ضرورت نہیں رہے گی، کابینہ کو آگاہی
نئے تھانے اور پولیس پوسٹس:
جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح اور آبادی میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے کابینہ نے انتظامی تبدیلیوں کی منظوری دیدی
گرہور شریف (میرپورخاص) کی پولیس پوسٹ کو مکمل پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری دی گئی۔گرہور شریف پولیس پوسٹ فلنڈیوں تھانے سے 22 کلومیٹر دور ہونے کے باعث اپ گریڈ کیا گیا
آبادی میں اضافے اور بڑھتے جرائم کے پیش نظر نیا پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا
پولیس اسٹیشن ملاک کو پولیس پوسٹ میں تبدیل کرنے کی کابینہ نے منظوری دیدی گئی
پولیس پوسٹ ملاک اب پولیس اسٹیشن کورائی (سب ڈویژن مورو، نوشہرو فیروز)کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گی، کابینہ کو آگاہی
صالح پور کچو، ملکانی سمیت پانچ دیہات پولیس اسٹیشن کورائی کے دائرہ اختیار میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
