امریکا کے صدر نے مغربی کنارے پراسرائیلی قبضےکی مخالفت کر دی
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں
امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہےگا۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ہے۔
