ایلون مسک نے مریخ کے بجائے پہلے چاند پر انسان کو بسانے کا اعلان
دنیا کے امیر ترین شخص اور سب سے بڑی خلائی کمپین اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مریخ کے بجائے پہلے چاند پر انسان کو بسانے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایلون مسک نےکہا مریخ کے بجائے چاند تک آمد و رفت آسان ہے
انہوں نے کہا کہ دس دن میں ایک چکر مکمل ہوسکتا ہےجبکہ مریخ پرجانے کیلئے مہینوں کا سفر درکار ہے۔اس لیے پہلا انسانی شہر چاند پر بسانے کا پلان بنایا ہے۔2027 میں پہلا خلائی جہاز چاند پراترے گا۔
ایلون مسک نے کہا کہ اسپیس ایکس راکٹ اور دیگر خلائی مشنز پر ایک ہزار ارب ڈالر خرچ کرے گی۔
