پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے: عاصم افتخار
پاکستانی مندب عاصم افتخار نےکہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے
پاکستانی مندب عاصم افتخار نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دارہے، برادرانہ تعلقات اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
عاصم افتخار نےکہا دہشتگردحملےپاکستان کےامن اورمعاشی استحکام کو نشانہ بنا رہےہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اوربی ایل اےخطےمیں بدامنی پھیلانےکی کوشش کر رہےہیں۔
پاکستانی مندب عاصم افتخار نے کہا کہ سرحد پارمحفوظ ٹھکانوں سےحملے منظم کیے جارہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔
عاصم افتخار نے کہا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،اقوام متحدہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔
