کوشش ہے کہ کراچی کو اضافی 260 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جائے:وزیرعلیٰ سندھ

کوشش ہے کہ کراچی کو اضافی 260 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جائے:وزیرعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مائی کراچی نمائش22 سال پہلے کراچی چیمبر آف کامرس نے شروع کی جب شہر کے حالات خراب تھے، اب ہر سال مائی کراچی نمائش کا لوگ انتظار کرتے ہیں۔گل پلازہ میں شہید ہونے والے افراد کو رب کائنات اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔گل پلازہ سانحہ بہت ہی افوسوسناک واقعہ تھا۔انسانی جانیں انمول ہیں، جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم شہید ہونے والوں کی خاندانوں کو کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کر رہے ہیں۔سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کا کسی نہ کسی طرح ازالہ کیا جائے۔فوری طور پر ہم نے گل پلازہ کے دکانداروں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے فراہم کر رہے ہیں۔ہم دکانداروں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔تاجر بھی اس نیک مقصد میں ہمارے ساتھ ہیں۔ہم دو ماہ کے اندر دکانداروں کو کاروبار شروع کر کے دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم گل پلازہ عمارت کو اسی انداز میں اتنی دکانوں کے ساتھ تعمیر کرینگے،گل پلازہ کی نئی عمارت کو ہم دو سال میں بہتر انداز میں تعمیر کرینگےمائی کراچی نمائش میں 8 یا 10 مرتبہ آیا ہوں۔کراچی کی بہتری کے لئے سندھ حکومت بھرپور انداز میں کام کررہی ہے۔سندھ حکومت نے 18-2017 میں انڈسٹرل اسٹیٹ کی بہتری کے لئے تاجروں کو رقم مہیا کی۔ہم ہر سال اسی انداز میں کام رہے ہیں تاکہ صنعتی علاقوں کی بہتر کو، ہم آڈٹ ضرور کرینگے۔میئر کراچی کو 13 ارب روپے سے زائد ہم ڈرینج بہتر کرنے کے ساتھ سڑکوں کو بہتر بنایا جائے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے کچھ ترقیاتی منصوبے ایک ارب روپے کی مالیت سے زائد کے ہیں۔کراچی میں امن امان کی صورتحال بہترین ہو گئی ہے، شہر میں ای چالان آنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،شہری گاڑی چلاتے وقت اپنی حفاظتی انتظامات ضرور کریں۔ہماری کوشش ہے کہ کراچی کی ترقی کے لئے مزید تیزی سے کام کریں۔کچھ انتظامی مسائل ہیں، فائر برگیڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، فائر آڈٹ سول ڈفنس کرتا ہے۔سول ڈفنس ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے۔ہوم ڈپارٹمنٹ کی اہمیت امن امان کو برقرار رکھا ہے اس میں وہ اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ سول ڈفینس کو توجہ نہیں دیتے۔سندھ ریسکیو 1122  بھی شہر میں کام کر رہی ہے۔گل پلازہ واقعہ میں لوگوں کا نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اس کا ازالہ کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں