آج کے دن دنیا کو واضح کرتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعلی سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ یکجہتی کشمیر ریلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے دن دنیا کو واضح کرتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔انشاءاللہ؛ کشمیر بنے گا پاکستان۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آزادی کی جو نعمت مقبوضہ کشمیر کی عوام سے پوچھیں آپ کو سمجھ آجائے گی۔آزادی سے بڑھ کے کوئی اور نعمت نہیں ہے۔کسی بھی شاہراہ پر احتجاج کی اجازت نہیں ہے، مظاہرے کرنے ہیں تو بہت مقامات موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مناسب جگہ اجازت لے کر جمہوری انداز میں احتجاج کیا جاسکتا ہے۔احتجاج میں لوگوں کو تقلیف میں ڈالنا میرے خیال میں انسانیت کے خلاف ہے۔ ہم لوگوں کی سہولت پہلے دیکھیں گے، احتجاج کرنے والوں کو عوام کے لئے سوچنا چاہئے۔
