سمندری طوفان:  کراچی میں زیرتعمیر بلندوبالاعمارتوں کا کام بندرکھنے اور خستہ حال عمارتیں خالی کرنے ھدایات

کراچی: سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کےتمام بلڈرز کو زیرتعمیر بلندوبالاعمارتوں کا کام بندرکھنے کی ہدایت کردی.

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ڈی سیز اور افسران سے رابطہ کے لئے واٹس گروپ بھی تشکیل دے دیا

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یاسین شر کراچی ڈویژن کےتمام اضلاع میں جاری بلند عمارتوں کا ترقیاتی کام روک دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کےعلاقےضلع جنوبی میں ٹیمیں تشکیل،چالیس خطرناک عمارتیں اور دکانیں خالی کرالی گئیں،ٹیمیں خستہ حال عمارتوں کے دورہ کرکے ایکشن لے رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یاسین شر کا کہنا ہے کہ کراچی خطرناک عمارتوں پر بینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں، کراچی کی مختلف جگہوں پر بارش کے لئے ایمرجنسی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔عملہ مختلف مقامات پر مشینوں کےساتھ دستیاب ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں