وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک گروپ  کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی،ملاقات میں سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں  پر گفت و شنید

ملاقات میں  دیگر  اہم ترقیاتی شعبوں میں  بھی تعاون کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا،وزیرِاعلیٰ نے خوشحال سندھ  کے لیے ورلڈ بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے  کےمختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کا فعال پورٹ فولیو 3.86 ارب امریکی ڈالر ہے۔ورلڈ بینک کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) سندھ وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ورلڈ بینک کے تعاون سے سماجی تحفظ، پانی، صحت اور کلائمٹ ریزیلس کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ممکن  ہوئی۔صوبائی حکومت بچوں  کی  بہتر نشوونما اور غذائی قلت کے خاتمے  پر خاص توجہ دے رہی ہے۔پینے کے صاف پانی اور ماں و بچے کی صحت کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ  مرکوز ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد رہائشی منصوبوں کی کامیاب تکمیل  جبکہ   اب پانی کی فراہمی اور صفائی کے شعبے میں  تیزی سے بہتری لائی جارہی ہے۔دیہی سندھ میں ہم نے ورلڈ بینک کے 300 ملین امریکی ڈالر کے تعاون سے STARS-WASH پروگرام کا آغاز کیا۔ اسٹارس واش پروگرام  کو اب دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔منصوبے کو مستقل بنیادوں پر پائیدار بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی   مسلسل تعاون و شراکتداری درکار ہوگی۔شہری علاقوں بشمول کراچی واٹر، میں بھی اسی نوعیت کے منصوبے شروع  کرنے کا  ارادہ ہے۔تمام اضلاع اور بلدیاتی اداروں میں  ان ماڈلز  کا اطلاق چاہتا ہوں۔سندھ حکومت  TP-4 کو ایک مثالی منصوبے کے طور پر فعال بنانا چاہتی ہے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ انتہائی اہم اور  ضروری ہے۔سندھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ہمیں مل کر TP-4 کو کامیاب بنانا ہوگا۔دریائے سندھ کے کنارے و سیع ویسٹ واٹر مینجمنٹ پلان تیار کرنا  ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں